امریکی سینیٹر ایڈورڈ مارکی کی ڈائریکٹر ورلڈ بوسٹن شاہد خان سے ملاقات، امن عمل کیلئے خراجِ تحسین

بوسٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی سینیٹر ایڈورڈ جے مارکی نے ورلڈ افیئرز کونسل آف بوسٹن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن شاہد خان سے ملاقات کی اور مشرق وسطیٰ میں امن کے فروغ کے لیے تنظیم کی کاوشوں کو سراہا۔

ڈائریکٹر ورلڈ بوسٹن شاہد خان کی رہائش گاہ پر تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی، جنہوں نے ورلڈ بوسٹن کی جانب سے بین الثقافتی ہم آہنگی، سفارتی روابط اور بات چیت کے فروغ کیلئے کیے جانے والے اقدامات کو خراج تحسین پیش کیا۔

 اس تقریب میں چیئرمین جیمز ڈی ویلس، صدر جو ہائنس، چیف ایگزیکٹو آفیسر سارا سبلی، میئر چارلیز سیٹسکی، سماجی رہنما مہرین، منظر خدا داد، پیٹر ٹینگ، رک آرووڈ، مزمل نذر، مسعود اور جمشید خان شریک ہوئے اور بوسٹن ورلڈ کی امن عمل کے لیے سرگرمیوں کی تحسین کی۔

مزید خبریں

Back to top button