پاکستان کا بڑا فیصلہ، درجنوں دوست ممالک کے لیے ویزا استثنیٰ کی سہولت

اسلام آباد(جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان نے درجنوں دوست ممالک کے ساتھ ویزا استثنیٰ کے معاہدے کرلیے، تاہم اس سہولت کا بنیادی اطلاق سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والے افراد پر ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق مختلف ممالک کے شہریوں کو معاہدوں کے تحت ایک سے تین ماہ تک بغیر ویزا قیام کی اجازت حاصل ہے، جبکہ ویزا استثنیٰ کی شرائط اور قیام کی مدت ملک کے لحاظ سے مختلف ہے۔
حکام کی جانب سے ایف آئی اے اور متعلقہ زونز کو ویزا استثنیٰ سے متعلق تازہ فہرست کے مطابق کارروائی کی ہدایت کردی گئی ہے، تاکہ متعلقہ مسافروں کی آمد و رفت کے موقع پر قواعد کے مطابق کارروائی کی جاسکے۔
تازہ فہرست میں ارجنٹائن، آذربائیجان، بحرین، بنگلا دیش اور ترکیہ سمیت متعدد ممالک شامل ہیں، جبکہ مصر، انڈونیشیا، ایران، کویت، ملائیشیا، روس اور سعودی عرب بھی ویزا استثنیٰ والے ممالک میں شامل ہیں۔
اسی طرح متحدہ عرب امارات، تھائی لینڈ، قطر، نیپال اور دیگر ممالک کے ساتھ بھی ویزا استثنیٰ کے معاہدے موجود ہیں۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ اس سہولت کا اطلاق متعلقہ معاہدوں اور پاسپورٹ کی کیٹیگری کے مطابق ہوگا۔



