وزیراعظم کا عوام کیلئے بڑا ریلیف،20سال پرانی موٹر سائیکلیں بھی سکیم میں شامل

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو مزید سہولت فراہم کرنے کے لیے پرائم منسٹر فیول ریلیف اسکیم کا دائرہ وسیع کرنے کی خصوصی ہدایت کردی۔

وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ 20 سال پرانی موٹر سائیکلوں، رکشوں اور چنگ چی رکشوں کو بھی فی الفور فیول ریلیف اسکیم میں شامل کیا جائے۔

نئے فیصلے کے تحت یکم جنوری 2006ء کے بعد رجسٹرڈ تمام موٹر سائیکلیں، رکشے اور چنگ چی وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم میں رجسٹریشن کے لیے اہل ہوں گے۔

حکومت کے اس فیصلے کے بعد پرانی موٹر سائیکلیں، رکشے اور چنگ چی چلانے والے افراد بھی وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم سے مستفید ہوسکیں گے، جس سے اسکیم کے دائرہ کار میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button