کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن میں54 انچ پانی کی لائن پھٹ گئی،علاقہ جھیل کا منظر پیش کرنے لگا

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)شاہ لطیف ٹاون میں 54 انچ پانی کی لائن پھٹ گئی،علاقہ جھیل بن گیا، واٹر کارپویشن کا کہنا ہے کہ مرمتی کام مکمل کرلیا گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن گھوڑا چوک کے قریب نیشنل ہائی وے پر 54 انچ پانی کی لائن پھٹ گئی، علاقہ مکین جمع ہوگئے، کچھ نوجوان بہتے پانی میں مزے کرنے لگے، لائن پھٹنے سے ہزاروں گیلن پانی ضائع ہوگیا۔

شاہ لطیف ٹاون، بھینس کالونی، لانڈھی سمیت دیگر علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر ہوئی۔ چیف انجینئر واٹر کارپوریشن کے مطابق لائن دن میں متاثر ہوئی تھی اور اس کا مرمتی کام مکمل کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر پانی چوری کی کوشش میں لائن پھٹی تھی، اس  حوالے سے واٹر کارپوریشن کی جانب سے  تردید یا تصدیق نہیں ہوسکی۔

مزید خبریں

Back to top button