پی ٹی آئی کے 3 گرفتار رہنما پروڈکشن آرڈر پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچا دیے گئے

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے 3 گرفتار رہنماؤں کو پروڈکشن آرڈر پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچادیا گیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت اجلاس میں پی ٹی آئی کے احسن جمال، داوڑ کنڈی اور ثناء اللّٰہ مستی خیل کو پروڈکشن آرڈر پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچایا گیا ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس لائے گئے اپوزیشن ارکان نے جیو نیوز سے گفتگو بھی کی، داوڑ کنڈی نے کہا کہ ہمارے حال چال اچھے ہیں۔
ثناء اللّٰہ مستی خیل نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج پر ابھی بات نہیں کر سکتا۔
جمال احسن خان نے کہا کہ ہم گرفتار ہیں سہولیات بس ٹھیک ہیں، اللہ مالک ہے، گرفتار ممبران اسمبلی لاجز میں رکے ہوئے ہیں، 2 لاجز کو سب جیل قرار دیا گیا ہے۔
گرفتار اپوزیشن اراکین اسمبلی بکتر بند گاڑی کے ذریعے واپس لاجز منتقل کردیا گیا۔



