سونم کپور نے اپنے دوسرے بیٹے کی پہلی جھلک شیئر کردی

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)سونم کپور نے اپنے دوسرے بیٹے کی پہلی جھلک شیئر کردی۔بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے اپنے دوسرے بیٹے کی پہلی جھلک شیئر کر دی۔بھارتی اداکارہ نے اپنے دوسرے بیٹے کی آمد کے ایک ہفتے بعد مداحوں کو آہوجا خاندان کے نئے رکن کی پہلی جھلک دکھا دی۔اداکارہ نے 29 مارچ کو اپنے شوہر آنند اہوجا کے ساتھ دوسرے بیٹے کو جنم دیا، انہوں نے جمعہ کے روز ممبئی کے ایچ این ریلائنس اسپتال سے اپنی کچھ تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں۔ایک تصویر نے سب کی توجہ اپنی طرف کھینچ لی، جس میں سونم اسپتال کے بستر پر لیٹی ہیں، آنکھیں بند، چہرے پر ہلکی سی مسکراہٹ، اور اپنے نومولود بیٹے کو سینے سے لگائے ہوئے ہیں جب کہ بچہ سفید کپڑے میں لپٹا ہوا ہے، مشکل سے نظر آ رہا ہے، مگر تصویر کا مرکز وہی ہے۔تاہم، ابھی تک بچے کا نام عوامی طور پر ظاہر نہیں کیا گیا ہے، تصاویر کے ساتھ سونم نے ایک دل سے لکھا گیا پیغام بھی شیئر کیا، جس میں انہوں نے اس میڈیکل ٹیم کا شکریہ ادا کیا جس نے ان کے بیٹے کی محفوظ پیدائش میں مدد کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sonam A Kapoor (@sonamkapoor)

انہوں نے لکھا ’میں سب کی شکر گزار ہوں‘ اور انہوں نے خاص طور پر اپنی ڈاکٹر کا ذکر کیا، جنہوں نے ان کی دونوں حمل کے دوران رہنمائی کی۔

مزید خبریں

Back to top button