ٹیلر سوئفٹ کا سنڈریلا لُک سوشل میڈیا پر چھا گیا، نیلے گاؤن میں مداحوں کے دل جیت لیے

لاس اینجلس (جانو ڈاٹ پی کے)عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی نیلے رنگ کے حسین گاؤن میں تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، جنہیں دیکھ کر مداح انہیں ’سنڈریلا‘ قرار دینے لگے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 36 سالہ گلوکارہ ایک تقریب میں دلکش نیلے لباس میں نظر آئیں۔ ان کے منفرد انداز اور لباس نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی، جبکہ سوشل میڈیا پر ان کی خوبصورتی اور فیشن کی خوب تعریف کی جارہی ہے۔
مداحوں کا کہنا ہے کہ ٹیلر سوئفٹ کا نیلے رنگ کا گاؤن کسی پریوں کی کہانی کے کردار جیسا دکھائی دیتا ہے۔ ان کی تصاویر اور ویڈیوز پر صارفین نے پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں سنڈریلا سے تشبیہ دی۔



