بابر اعظم کے 16 ہزار انٹرنیشنل رنز مکمل، پاکستان کے پانچویں بیٹر بن گئے

راولپنڈی (جانو ڈاٹ پی کے) بابر اعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 16 ہزار رنز مکمل کرلیے، پاکستان کے پانچویں بلے باز بن گئے پاکستان کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ون ڈے ٹرائی سیریز کے میچ کے دوران انٹرنیشنل کرکٹ میں 16 ہزار رنز مکمل کرکے اہم سنگِ میل عبور کرلیا۔اس اعزاز کے ساتھ بابر اعظم انٹرنیشنل کرکٹ میں 16 ہزار رنز بنانے والے پاکستان کے پانچویں بلے باز بن گئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی سوشل میڈیا پر ان کی اس کامیابی کی اطلاع دی۔تاہم سری لنکا کے خلاف میچ میں بابر اعظم بڑی اننگز کھیلنے میں کامیاب نہ ہوسکے اور 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔



