راکھی ساونت کی مشکلات بڑھ گئیں، 2010ء کے خودکشی کیس میں ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

جھانسی (جانو ڈاٹ پی کے)بھارتی اداکارہ و رقاصہ راکھی ساونت کے خلاف 2010ء کے ایک خودکشی کیس میں اتر پردیش کے شہر جھانسی کی عدالت نے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کردیے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقدمے کا تعلق راکھی ساونت کے ٹی وی شو ’راکھی کا انصاف‘ میں ایک شخص کے خلاف مبینہ توہین آمیز ریمارکس سے ہے، جس نے بعدازاں مبینہ طور پر خودکشی کرلی تھی۔

رپورٹ کے مطابق فاسٹ ٹریک کورٹ کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے اداکارہ کے بار بار عدالت میں پیش نہ ہونے پر 16 اکتوبر کو وارنٹ جاری کیے۔ پولیس کو ہدایت دی گئی ہے کہ راکھی ساونت کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔

سرکاری وکیل مریدول کانت سریواستو کے مطابق مقدمے کی اگلی سماعت یکم دسمبر کو مقرر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ یہ مقدمہ جھانسی کے علاقے ہنساری پریم نگر کے رہائشی لکشمن اہروار کی موت سے متعلق ہے، جو 10 نومبر 2010ء کو انتقال کرگئے تھے۔ کیس میں راکھی ساونت کے خلاف الزامات کا حتمی فیصلہ عدالتی کارروائی کے بعد ہی ہوگا۔

مزید خبریں

Back to top button