عمران عباس نے ڈراموں سے دوری کی وجہ بتا دی، اب کس شعبے میں مصروف ہیں؟

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے)عمران عباس نے اداکاری چھوڑنے کی وجہ بتا دی، شوبز سے دوری کے بعد رئیل اسٹیٹ اور فلاحی کاموں پر توجہ

پاکستان کے معروف اداکار و ماڈل عمران عباس نے انکشاف کیا ہے کہ وہ گزشتہ دو سے تین سال سے ٹیلی ویژن ڈراموں میں کام نہیں کر رہے اور اب اپنی توجہ رئیل اسٹیٹ کے کاروبار، تعمیراتی منصوبوں اور فلاحی سرگرمیوں پر مرکوز کیے ہوئے ہیں۔

حال ہی میں عمران عباس نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں ٹیلی فونک گفتگو کے دوران میزبان مشی خان سے بات کرتے ہوئے اداکاری سے دوری کی وجوہات بیان کیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ فی الحال وہ ٹیلی ویژن پر مزید کام نہیں کر رہے۔

عمران عباس نے بتایا کہ وہ آرکیٹیکٹ بھی ہیں اور اسی شعبے سے وابستہ ہونے کی وجہ سے انہوں نے اسلام آباد میں تعمیراتی کام شروع کیا ہے۔ ان کے مطابق وہ ایک ٹاور تعمیر کر رہے ہیں جو اسلام آباد ایئرپورٹ کے قریب واقع ہے اور ممکنہ طور پر ڈھائی سال میں مکمل ہوگا۔اداکار نے فلاحی سرگرمیوں میں اپنی دلچسپی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والدین اب اس دنیا میں نہیں رہے اور ان کی اپنی کوئی اولاد بھی نہیں ہے۔ اسی لیے وہ دوسروں کے لیے ایسے کام کرنا چاہتے ہیں جن کا فائدہ انہیں آخرت میں حاصل ہو۔عمران عباس کے اس بیان کے بعد ان کے مداحوں میں ان کے نئے کاروباری سفر اور فلاحی سرگرمیوں سے متعلق دلچسپی پیدا ہوگئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button