تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کے دوران پیراگلائیڈر حادثے کا شکار،پائلٹ جان سے گیا

جھنگ (جانو ڈاٹ پی کے)جھنگ میں تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کے دوران پیراگلائنڈنگ کرتے ہوئے حادثے میں پائلٹ جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ رحمت آباد کے قریب پیش آیا، جہاں پیراگلائیڈر فضا میں بلند ہوتے ہی آگ کی لپیٹ میں آگیا اور زمین پر گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے کے نتیجے میں پائلٹ جان کی بازی ہار گیا جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کے لیے منتقل کردیا گیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں جاں بحق پائلٹ کا نام قاضی ظفر بتایا جا رہا ہے اور دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ان کا تعلق پشاور سے تھا، تاہم حکام کی جانب سے تاحال ان کی شناخت اور آبائی علاقے کی سرکاری تصدیق سامنے نہیں آئی۔



