شاہین آفریدی کا ورلڈ کپ جیتنے کا ہدف، تین ملکی سیریز کو اہم قرار دے دیا

شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ سلمان علی آغا اچھے کرکٹر ہیں اور فرسٹ کلاس کرکٹ میں ٹرپل سنچری بنا کر آرہے ہیں۔ سلمان کو اپنے کردار کا بخوبی علم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ ٹیم کے لیے بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کرتے ہیں اور اس مرتبہ بھی اچھی پرفارمنس دینے کے لیے پُرعزم ہیں۔
قومی کپتان نے کہا کہ ٹیم میں مکمل ہم آہنگی ہے اور تمام کھلاڑیوں کی توجہ ورلڈ کپ جیتنے پر مرکوز ہے۔ بابراعظم ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور ان پر کسی قسم کا دباؤ نہیں۔ وہ پاکستان کے لیے مسلسل رنز بناتے رہے ہیں اور ٹیم کے اہم کھلاڑی ہیں۔
شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم 350 یا 400 رنز کا ہدف بھی حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ٹیم حالات اور کنڈیشنز کے مطابق کھیل پیش کرے گی، ہمارے پاس مضبوط بیٹنگ آرڈر ہے اور بنیادی توجہ میچز جیتنے پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو مرحلہ وار مواقع دیے جاتے ہیں۔ بابراعظم کی ٹیم میں موجودگی بطور کپتان فائدہ مند ہے کیونکہ انہیں کپتانی کا وسیع تجربہ حاصل ہے اور دوسرے کھلاڑی ان سے سیکھتے ہیں۔ شاہین آفریدی نے مزید کہا کہ ون ڈے کرکٹ میں صائم ایوب کی بولنگ ٹیم کے لیے بہت اہم ہے۔



