سوات کے لوگ یومِ نجات منا رہے ہیں، پی ٹی آئی سے لوٹ مار کا حساب لیں گے، امیر مقام

سوات (جانو ڈاٹ پی کے)وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے سوات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے صوبے کے دشمنوں کو مسترد کردیا ہے اور آج سوات کے لوگ یومِ نجات منا رہے ہیں۔
امیر مقام نے پی ٹی آئی کے احتجاج کو مسترد کرنے پر خیبر پختونخوا کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ جلسے میں عوام کی بڑی تعداد وفاقی حکومت کے فیصلے کی تائید کر رہی ہے۔
وفاقی وزیر نے الزام عائد کیا کہ سابقہ صوبائی حکومت کے دور میں صوبے کو دہشت گردوں کے حوالے کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے مبینہ لوٹ مار کا حساب لیا جائے گا۔
انہوں نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے منسوب بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ کہتے تھے کہ وہ ترقی کے لیے نہیں بلکہ بانی چیئرمین کی آزادی کے لیے آئے ہیں۔



