مکلی پوسٹ آفس ایریا ہاشم آباد کالونی میں چوری کی وارداتوں میں کمی نہ آسکی چوروں موالیوں نے ڈیرے جمالئے

ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن )مکلی ہیڈ کوارٹر کے علاقے مکلی پوسٹ آفس ایریا ہاشم آباد کالونی کے نذدیک ویران پڑے نامکمل سرکاری کواٹروں میں موالیوں اور چوروں نے ڈیرے جمالئے ہیں جہاں منشیات کا استعمال بھی سرے عام کیا جارہا ہے روزانہ رات کے وقت چور مختلف گھروں میں گھس کر چوریاں کرتے ہیں اہل محلہ نے چار روز قبل چوروں اور موالیوں کے ایک سرغنہ کو پولیس کے ہاتھوں گرفتار کرایا تھا جسے بعد میں پولیس نے چھوڑ دیا رات دیر گئے اہل محلہ نے جاگ کر دو کم عمر لڑکوں کو پکڑنے کی کوشش کی جس میں ایک فرار ہوگیا دوسرا پکڑا گیا جسکو ایک شخص نشے کی حالت میں لیکر فرار ہوگیا اہل محلہ نے 15 کو کئی بار چوروں کی آمد کی اطلاع دی مگر 15 والوں نے کوئی دھیان نہیں دیا ہے جسکی وجہ سے علاقہ مکین راتیں جاگ کر گزارنے پر مجبور ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button