عوامی مسائل کے حل کے لئے ھر وقت کوشاں ہیں:سید ایاز علی شاہ شیرازی

ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن )سابق وفاقی وزیر مملکت برائے فوڈ سیکیورٹی، ممبر قائمہ کمیٹی برائے مواصلات قومی اسمبلی اور رکن قومی اسمبلی سید ایاز علی شاہ شیرازی سے شیرازی ہاؤس مکلی پر عوامی ملاقاتوں کا سلسلا جاری ضلع ٹھٹھہ اور سجاول اضلاع کے مختلف شھروں جس میں بیلو شہر سے تعلق رکھنے والی مختلف برادریوں اور ٹھٹھہ سے تعلق رکھنے والی مختلف برادریوں جن میں جاکھرو برادری کے معززین وڈیرو علی اکبر جاکھرو، غنی میمن، بجورا برادری، میمن برادری کے وفد نے شعیب میمن کی قیادت میں اور سابق ناظم غلام مصطفیٰ سوہو، محمد انور پالاری کی قیادت میں مختلف برادریوں کے معززین نے بڑی تعداد میں ملاقات کر کے اپنے علاقوں کے مسائل سے آگاہ کیا اس موقع پر سید ایاز علی شاہ شیرازی نے ملاقات کرنے والے اجلاس شھریوں اور معززین کو یقین دلایا کہ شیرازی برادرز جو ہر وقت عوام سے رابطے اور عوام کے دکھ اور سکھ میں ھر وقت ان کے ساتھ شریک ہیں اور آپ کے تمام مسائل سے آگاہ ہیں، سید ایاز شاہ شیرازی یا کہنا تھا کے ان حلقے بہت بڑے ہیں، جبکہ جو ترقیاتی بجٹ ملتا ہے وہ نہ ہونے کے برابر ہے لیکن اس کے باوجود شیرازی برادرز کی جانب سے کوشش کی جاتی ہے کے عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں، انشاءاللہ جو بھی مسائل ہیں ان کے حل کے لیے وہ بھرپور کوششیں کریں گے



