ڈی پی او اوکاڑہ ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کی دیپالپور میں کھلی کچہری

دیپال پور(محمد اسلم بھٹی/جانو ڈاٹ پی کے)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے تھانہ صدر دیپالپور میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جس میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کھلی کچہری میں مرد و خواتین نے اپنے مسائل براہِ راست ڈی پی او کے سامنے پیش کئےڈی پی او اوکاڑہ نے شہریوں کے مسائل کو بغور سنا اور ان کے فوری و قانونی حل کے لیے موقع پر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد عوام کی دہلیز پر پہنچ کر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا اور پولیس و عوام کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط کرنا ہے۔ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے مزید ہدایت کی کہ موصول ہونے والی درخواستوں پر فوری اور میرٹ کے مطابق کارروائی کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو بروقت ریلیف فراہم کیا جا سکے۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اوکاڑہ پولیس عوامی خدمت،شفافیت اور انصاف کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔



