وزیراعظم اپنا گھر اسکیم میں بڑا اضافہ، ہاؤسنگ فنانسنگ 313 ارب روپے تک پہنچ گئی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) وزیراعظم اپنا گھر اسکیم کے تحت منظور شدہ ہاؤسنگ فنانسنگ میں دو ماہ کے دوران 117 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد یہ رقم 313 ارب روپے تک پہنچ گئی۔

وزارت خزانہ کے مطابق اسی عرصے میں 111 فیصد اضافے سے 53 ہزار 127 قرضے منظور کیے گئے، جبکہ جون 2026 سے اب تک قرضوں کے اجرا میں 83 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور 8 ہزار 739 قرضے جاری کیے گئے۔

وزارت خزانہ کے مطابق گزشتہ دو ماہ کے دوران ہاؤسنگ فنانسنگ کے لیے 45 ارب روپے کی رقم جاری کی گئی۔ وزیراعظم اپنا گھر اسکیم تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے اور اس کے ذریعے شہریوں کے لیے اپنے گھر کا حصول آسان بنایا جا رہا ہے۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ہاؤسنگ فنانسنگ کا فائدہ صرف گھر کے حصول تک محدود نہیں رہتا بلکہ تعمیراتی سرگرمیوں میں اضافے سے سیمنٹ، اسٹیل اور دیگر تعمیراتی سامان کی طلب بڑھتی ہے، جس سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں میں سرگرمیاں تیز، روزگار کے مواقع پیدا اور معاشی ترقی میں اضافہ ہوگا۔

مزید خبریں

Back to top button