لاہور میں ملازمت کا جھانسہ دے کر شادی شدہ خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی، مقدمہ درج

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) شادی شدہ خاتون کو ملازمت دلوانے کے بہانے گھر میں لے جا کر مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ سامنے آگیا۔

ایف آئی آر کے مطابق خاتون اپنے سسرالی رشتے دار عمران کے ساتھ ملازمت کے سلسلے میں 5 نمبر اسٹاپ پہنچی، جہاں اسے ایک گھر لے جایا گیا۔ مقدمے کے مطابق گھر میں پہلے سے موجود دو افراد نے مبینہ طور پر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا، جبکہ واقعے کے وقت خاتون کی ڈیڑھ سالہ بیٹی بھی کمرے میں موجود تھی۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کے خلاف زیادتی کی دفعات شامل کرلی ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق مقدمہ درج ہونے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، جن کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button