دیپال پور میں افسوسناک حادثہ: تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا، ڈرائیور فرار

دیپال پور (محمد اسلم بھٹی/جانو ڈاٹ پی کے)دیپال پور میں حویلی لکھا روڈ پر افسوسناک ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق حویلی لکھا روڈ پر ڈولہ پختہ کے قریب ایک تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا جس کے نتیجے میں گاؤں محمد نگر کے رہائشی فیاض موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
حادثے کے بعد نامعلوم ڈرائیور ٹریکٹر ٹرالی موقع پر چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور ضروری کارروائی شروع کر دی۔
پولیس کے مطابق حادثے میں ملوث ڈرائیور کی تلاش جاری ہے جبکہ ٹریکٹر ٹرالی کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔



