اوکاڑہ منشیات فروش کو قید اور جرمانے کی سزا

اوکاڑہ( رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے ) ایڈیشنل سیشن جج محمد مسرور انور خان کی عدالت نے منشیات فروش عثمان عرف رشید ولد خوشی محمد سکنہ نین والا تحصیل چونیاں کو 20 سال قید اور آٹھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا ہے جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مجرم کو مزید 6 ماہ قید کی سزا بھگتنا پڑے گی تھانہ سٹی رینالہ پولیس نے ایک سال قبل چھاپہ مار کر ملزم کو شرقی بائی پاس نزد موٹر وے پولیس دفتر گرفتار کیا تھا اس کے قبضہ سے 11 کلو چرس برآمد ہوئی تھی جو ملزم نے سکول بیگ میں چھپا رکھی تھی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button