شاہجہان مسجد ایک اہم تاریخی اور مذہبی ورثہ ہے جس کی حفاظت اور بحالی انتہائی ضروری ہے، ڈی سی ٹھٹھہ سرمد علی بھاگت

ٹھٹھہ ( جاويد لطيف ميمڻ، نمائندہ جانوڈاٹ پی کے )ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سرمد علی بھاگت نے تاریخی شاہجہان مسجد ٹھٹھہ کا دورہ کرکے مسجد کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے مسجد کی عمارت، صحن اور دیگر حصوں کی حالت کا جائزہ لیا – دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے عیدالفطر کی نماز کے پیش نظر مسجد میں صفائی ستھرائی، انتظامات اور دیگر ضروری امور کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ نمازیوں کی سہولت کے لیے تمام انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر سرمد علی بھاگت نے کہا کہ شاہجہان مسجد ایک اہم تاریخی اور مذہبی ورثہ ہے جس کی حفاظت اور بحالی انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ مسجد کی تاریخی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کی اصل طرز تعمیر برقرار رکھتے ہوئے مرمت کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اس تاریخی عبادت گاہ کے تحفظ، بحالی اور بہتر انتظامات کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ نہ صرف نمازیوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے اس عظیم تاریخی ورثے کو بھی محفوظ بنایا جا سکے۔

مزید خبریں

Back to top button