اوکاڑہ: تیز رفتار ٹرک نے بزرگ کو کچل دیا ، ڈرائیور گرفتار

اوکاڑہ( رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے ) تیز رفتار ٹرک نے بزرگ کو کچل دیا ڈرائیور گرفتار ، تفصیلات کے مطابق تھانہ حجرہ شاہ مقیم کی حدود میں شریں بھتنہ کے قریب تیز رفتار ٹرک نے پیدل جاتے 75 سالہ میاں خان کو کچل دیا جو زخموں کی تاب نہ لا کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا پولیس نے اطلاع ملنے پر ٹرک ڈرائیور ندیم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا جب کہ نعش پوسٹ مارٹم کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کر دی گئی



