وزیرآباد: جمشید سلطان گھمن کی جانب سے گرینڈ افطار ڈنر، سیاسی و سماجی شخصیات کی بھرپور شرکت

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے) سیاسی وسماجی شخصیت وسابق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جمشید سلطان گھمن ایڈ ووکیٹ کی طرف سے گرینڈ افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا،جس میں ایم این اے بلال فاروق تارڑ،ایم پی اے وقار چیمہ،امتیاز اظہر باگڑی، تیمور امتیاز باگڑی ایڈووکیٹ سمیت سیاسی وسماجی شخصیات،معززین علاقہ اور وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ایم این اے بلال فاروق تارڑ،ایم پی اے وقار چیمہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں جمشید سلطان گھمن کی طرف سے افطار ڈنر کا اہتمام قابل تحسین اقدام ہے ماہ مقدس میں اس طرح کے اجتماع نہ صرف مستحق افراد کے لئے سہولت کا باعث بنتے ہیں بلکہ معاشرے میں بھائی چارے،ہمدردی اور باہمی احترام کو بھی فروغ حاصل ہوتا ہے،افطار ڈنر جیسے اقدامات عوامی فاصلوں کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اگر یہ روایت مستقل بنیادوں پر جاری رکھی جائے تو عوام سے تعلق مضبوط اور خوشگوار ہوتا ہے۔جمشید سلطان گھمن ایڈووکیٹ نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ افطار ڈنر کا مقصد اور عوام کے درمیان بیٹھ کر انکے ساتھ روزہ افطار کرنے میں اعتماد کی فضاء قائم ہوتی ہے اور ایک مثبت پیغام جاتا ہے کہ عوام کی خدمت اور فلا ح کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہیں اس طرح کے فلاحی اقدام سے نہ صرف ضرورت مند افراد کی دلجوئی ہوتی ہے بلکہ معاشرے میں یکجہتی اور سماجی ؤہنگی کو بھی تقویت حاصل ہوتی ہے۔



