چین: ریسکیو عملے نے 50 گھنٹے بعد عمارت کے ملبے سے دو افراد کو نکال لیا

چین میں اتوار کے روز ایک پچاس گھنٹے قبل گرنے والی ایک عمارت کے ملبے سے دو افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق صوبے ہنان کے دارالحکومت چانگشا میں ایک رہائشی عمارت منہدم ہو گئی جس کے نتیجے میں 39 افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔ عمارت کے ملبے سے اب تک 7 افراد کو باحفاظت نکال لیا گیا ہے۔سرکاری خبر رساں ایجنسی زینہوا کے مطابق پولیس نے اس حادثے کے بعد عمارت کے مالک سمیت 9 افراد کو حراست میں لے لیا ہے اور تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔



