لاڑکانہ،پولیس اہلکار بن کر ڈاکو گھر میں گھس گئے،45تولے سونا لے اُڑے

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)لاڑکانہ شہر کے علاقے نوحانی اسٹریٹ مارکیٹ تھانے کے قریب ایک سنگین ڈکیتی کی واردات پیش آئی، جہاں مسلح ملزمان خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرتے ہوئے ایک گھر میں داخل ہو گئے اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے، جنرل اسٹور کے مالک حاجی عبدالکریم شیخ کے گھر میں آج دوپہر تین نامعلوم مسلح ملزمان وردیاں پہن کر پولیس اہلکاروں کا روپ میں داخل ہوئے، ملزمان نے گھر کی تلاشی لینے کا بہانہ بنایا اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر میں موجود قیمتی سامان لوٹ لیا، متاثرہ شہری حاجی عبدالکریم شیخ کے مطابق ڈاکو گھر سے 40 سے 45 تولے طلائی زیورات، 7 سے 8 لاکھ روپے نقدی اور 4 موبائل فون لے کر باآسانی فرار ہوگئے، واردات کے بعد فوری طور پر مارکیٹ تھانے کی پولیس کو اطلاع دی گئی، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور واقعے کی ابتدائی تفتیش شروع کر دی، تاہم متاثرہ خاندان کے مطابق ابھی تک ملزمان کی گرفتاری یا سامان کی برآمدگی کے لیے کوئی مؤثر کارروائی نہیں کی گئی، متاثرہ شہری نے لاڑکانہ کے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی سے اپیل کی ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے، ملوث ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے لوٹا ہوا سونا، نقدی اور موبائل فون واپس دلائے جائیں اور انہیں انصاف فراہم کیا جائے.

مزید خبریں

Back to top button