مٹھی:گوچر زمین کی جانچ کے دوران اسسٹنٹ کمشنر اور پولیس پارٹی پرمبینہ حملہ، 6 افراد زخمی، 30 افراد کیخلاف ایف آئی آر درج

تھرپارکر(رپورٹ: میندھرو کاجھروی/جانو ڈاٹ پی کے) مٹھی تعلقہ کے گاؤں ویساسر میں سرکاری گوچر چراگاہ کی زمین پر مبینہ قبضے اور سبز درخت کاٹنے کے حوالے سے موصول درخواست پر اسسٹنٹ کمشنر مٹھی عمیر اشرف پولیس پارٹی کے ہمراہ جانچ اور معائنے کے لیے پہنچے، جہاں مبینہ طور پر مردوں اور خواتین نے اسسٹنٹ کمشنر اور پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ اور کلہاڑیوں سے حملہ کیا۔

واقعے میں اسسٹنٹ کمشنر مٹھی عمیر اشرف، سب انسپکٹر آچار میگھواڑ، پولیس کانسٹیبل ارشد علی جروار، موٹو بھیل، ہیڈ کانسٹیبل ساوڻ بہیل اور سروپ سنگھ ٹھاکر سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں سول اسپتال مٹھی منتقل کرکے ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔

واقعے کے حوالے سے تھانہ مٹھی میں FIR نمبر 86/2026 درج کی گئی ہے، جس میں PPC کی دفعات 324، 353، 147، 148، 149، 114، 506، 504، 337، 337-A(i) اور 337-F(i) شامل کی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق مقدمے میں 30 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے، جن میں جیسو ولد مالو، راڻو ولد مالو، جلال ولد مالو، ویرو ولد مالو، جوجھو ولد گینو، گینو ولد مہرو، مہرو ولد بگڑو، اشوک ولد سامو، گھمن ولد سامو، رمیش ولد پیرو، عارب ولد بگڑو، والھر ولد سامو، الجی ولد پیرو، امولک ولد بگڑو، چندن ولد پیرو، سامو ولد پیرو، گینو ولد کینئرو، نگجی ولد سروڻ، لچھمن ولد گوڌو، سوائی ولد خوشحال، جھامن ولد بگڑو، ارجن ولد نانجو، بھمرو ولد نانجو، سومار ولد پیرو، پارو ولد سومار، جیو ولد سومار، جمن ولد ہرچند، ہیمن ولد ہرچند، پونجو ولد نانجو اور پیرو ولد ایسرو شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی جاری ہے، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button