اتحادِ اُمت کا نیا باب! طاہر اشرفی نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے تعلقات پر اہم اعلان کردیا

 مکہ مکرمہ (جانو ڈاٹ پی کے) چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان تاریخی دفاعی تعلقات اور اسٹریٹجک شراکت داری ایک نئے اور مضبوط مرحلے میں داخل ہوچکی ہے۔

مکہ معاہدہ کے حوالے سے منعقدہ عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ اس پیش رفت کے پسِ پشت فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی دوراندیش سوچ، حکمت و تدبر اور اتحادِ امت کا وژن جبکہ سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی بصیرت، تعاون، تحمل اور پاکستان پر غیر متزلزل اعتماد نمایاں حیثیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مشکل علاقائی اور عالمی حالات میں دونوں قیادتوں نے تصادم کے بجائے حکمت، اشتعال کے مقابلے میں تحمل اور اختلافات کے بجائے باہمی اعتماد، مکالمے اور تعاون کا راستہ اختیار کیا۔

حافظ طاہر اشرفی کے مطابق یہی طرزِ فکر پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ عالمِ اسلام کے اتحاد، امن اور مشترکہ استحکام کی بنیاد بھی مضبوط کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسی جذبۂ وحدت کی عملی تصویر پاکستان کے اندر قومی پیغامِ امن کمیٹی کی جدوجہد میں بھی نظر آتی ہے، جو فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے وژن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے قائم کی ہے۔

چیئرمین پاکستان علماء کونسل نے کہا کہ قومی پیغامِ امن کمیٹی نے ملک میں بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی، قومی وحدت، رواداری اور ریاست و مذہبی قیادت کے درمیان اعتماد و مکالمے کے فروغ کے لیے قابلِ تحسین کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مختلف مکاتبِ فکر اور طبقات کو پاکستان کے امن، استحکام اور قومی سلامتی کے مشترکہ مقصد پر یکجا کرنا ایک اہم قومی خدمت ہے اور ملکی تاریخ کا یادگار باب ہے۔

مزید خبریں

Back to top button