سونے کی قیمت کو پھر پر لگ گئے! پاکستان میں فی تولہ سونا 4 لاکھ 69 ہزار سے بھی اوپر پہنچ گیا

کراچی (جانو ڈاٹ پی کے) پاکستان میں سونے کی قیمت نے ایک بار پھر بڑا چھلانگ لگا دی، فی تولہ سونا 3 ہزار 900 روپے مہنگا ہونے کے بعد 4 لاکھ 69 ہزار 136 روپے کا ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 344 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد 10 گرام سونا 4 لاکھ 2208 روپے تک پہنچ گیا۔

سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق فی تولہ چاندی 117 روپے مہنگی ہوکر 7 ہزار 161 روپے کی ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں تیزی دیکھی گئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 39 ڈالر مہنگا ہوکر 4 ہزار 466 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے اثرات پاکستان کی صرافہ مارکیٹ پر بھی نمایاں نظر آئے، جس کے باعث قیمتی دھات کی قیمت ایک بار پھر نئی بلندیوں کی جانب بڑھنے لگی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button