مودی سرکار اپنے الیکشن کمشنر کو بچانے کیلئے میدان میں آگئی، سی جے پی کواحتجاج کی اجازت دینے سے انکار

نئی دہلی(جانوڈاٹ پی کے)مودی سرکار اپنے الیکشن کمشنر کو بچانے کےلیے میدان میں آگئی، کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کو احتجاج کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔
سی جے پی نے بھارتی چیف الیکشن کمشنر گنیش کمار کے خلاف کل احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے، مودی سرکار ان سے اتنی خوفزدہ ہوچکی ہے کہ دارالحکومت میں تمام لوکل ٹرینیں منسوخ کردی ہیں۔
سرکار نے دلی میں احتجاج کےلیے مختص جنتر منتر کے قریب انٹرنیٹ سروس بند کردی ہے اور 10 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
سی جے پی نے ٹرینوں کی منسوخی کو ہنسی میں اڑا دیا اور کہا کہ 10 ہزار کی گرفتاری کے باوجود احتجاج ہر صورت ہوگا۔
بھارتی چیف الیکشن کمشنر پر بی جی پی کے مخالف 13 کروڑ ووٹرز کے نام انتخابی فہرستوں سے نکالنے کا الزام ہے، ان سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔



