سونو سود کا دبئی میں مفت رہائش کا اعلان

دبئی(جانوڈاٹ پی کے)بالی ووڈ اداکار سونو سود نے مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال کے دوران وہاں پھنسے مسافروں کے لیے مدد کا اعلان کردیا۔
اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ جو بھی لوگ موجودہ بحران کے باعث دبئی میں پھنسے ہوئے ہیں، وہ ان سے مفت رہائش کیلئے رابطہ کرسکتے ہیں۔اداکار کا کہنا تھا کہ جو لوگ بھی موجودہ بحران کی وجہ سے دبئی میں پھنسے ہیں، ہم آپ کو بتانا چاہتے ہیں کہ آپ کے رہنے کیلئے جگہ موجود ہے، ہم یہ یقینی بنائیں گے کہ آپ کو مفت رہائش ملے۔اپنے پیغام میں انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ بھی ہمارے ہندوستانی ہیں،چاہے وہ کسی بھی قوم یا ذات سے تعلق رکھتے ہوں اور وہ دبئی میں پھنس گئے ہیں، مجھے ڈی ایم کریں جبکہ ہم یہ بھی یقینی بنائیں گے کہ آپ کو اپنی وطن واپسی تک مفت رہائش ملے۔



