چینی صدر کی زیر قیادت اجلاس میں معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا

بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدراورکمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کی زیرصدارت جمعہ کوکمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کا اجلاس ہوا جس میں موجودہ اقتصادی صورتحال اوراقتصادی امور کا جائزہ لیا گیاگیا۔ اجلاس میں 14ویں پانچ سالہ منصوبے (2021-2025) کے دوران ٹیلنٹ کی ترقی کے منصوبے کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں اقتصادی وسماجی ترقی کے ساتھ وبا پر قابو پانے میں اس سال کے آغاز سے حاصل کردہ کٹھن کامیابیوں کواجاگر کیا گیا،جس کے دوران مستحکم اقتصادی کارکردگی کا مظاہرہ اور بیجنگ 2022 ونٹر اولمپک اور بیجنگ 2022 ونٹر پیراولمپک کا کامیاب انعقاد کیاگیا۔اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ معیشت کو بڑھتی ہوئی پیچیدگیوں اورغیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے، اجلاس میں معاشی استحکام کے ساتھ ساتھ لوگوں کے ذرائع معاش کومحفوظ اور بہتر بنانے کی اہمیت پر زوردیاگیا۔اجلاس میں عوام کی زندگیوں اورصحت کے تحفظ کے لیے”سب سے پہلے عوام ،سب سے پہلے زندگی ” کے اصول اور متحرک صفرکوویڈ نقطہ نظرکو برقرار رکھنے اور معاشی وسماجی ترقی پر وبا کے اثرات کو کم سے کم کرنے پر زور دیا گیا۔



