میری شادی نہیں ہوئی اور نہ ہی مجھے ابھی کرنی ہے، علی رحمان

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار علی رحمان خان کا کہنا ہے کہ میری شادی نہیں ہوئی اور نہ ہی مجھے ابھی کرنی ہے۔
علی رحمان خان نے اپنے کیریئر کا آغاز تھیٹر سے کیا بعد میں انہوں نے فلموں اور ڈراموں دونوں میں کام کیا ہے ان کا شمار پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے بیچلرز میں ہوتا ہے۔
انہوں نے گزشتہ روز نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں ان سے شادی کے بارے میں سوال کیا گیا۔
انہوں نے اس سے قبل پروگرام میں کہا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ شادی ایک خوبصورت رشتہ ہے اور جیسے ہی سچی محبت ملے گی شادی کے لیے تیار ہوجاؤں گا۔
مداح تب سے قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ آیا یہ لڑکی ان کی دوست نصرت ہدایت اللہ ہے یا نہیں۔ ان کی تصاویر کئی بار ان کے ساتھ وائرل ہو چکی ہیں۔
اب علی رحمان نے کہا کہ میری شادی نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی مجھے ابھی کرنی ہے، میں نے ایک انٹرویو میں کہہ دیا تھا کہ جلد شادی کررہا ہوں پتا نہیں میں نے وہ انٹرویو کیوں دیا اور ایسا کیوں کہا، اللہ کرے وہ ویڈیو ڈیلیٹ ہوجائے۔



