خاندان کے درمیان کوئی نفرت نہیں ہے ، سب دھرم جی کے بہت پیارے تھے ،ہیما مالنی

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)بالی وڈ اداکارہ ہیما مالنی نے خاندانی اختلافات سے متعلق افواہوں پر کہا ہے کہ خاندان کے درمیان کوئی نفرت نہیں ہے اور سب دھرم جی کے بہت پیارے تھے۔

آنجہانی لیجنڈ اداکار دھرمیندرکو حال ہیں میں لندن میں 79 ویں بافٹا ایوارڈز کے ‘ان میموریم’ سیگمنٹ میں اعزاز سے نوازا گیا۔

یہ اعزاز ان کی اہلیہ اداکارہ ہیما مالنی نے وصول کیا اور اس موقع پر ہیما مالنی نے کہا کہ یہ ایک خوبصورت لمحہ تھا اور وہ اس کے مستحق ہیں، یہ نہ صرف ہمارے لیے بلکہ پورے ملک کے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے، اس سال کسی بھی ہندوستانی فنکار کو یہ اعزاز حاصل نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ لیجنڈ اداکار کے مداح پوری دنیا میں تھے اور وہ ناصرف  ایک اداکار کے طور پر بلکہ ایک انسان کے طور پر بھی متاثر کرتے تھے۔

خاندانی کشیدگی سے متعلق سوال پر ہیما مالنی نے جواب دیا کہ ‘کوئی منفی بات نہیں ہے، پاپا ہے نا، پاپا کے لیے سب کریں گے، ایشا، آہانہ ہوں یا سنی اور بوبی ، سب دھرم جی کے بہت پیارے تھے، وہ ایک دوسرے کو بہت پسند کرتے ہیں، خاندان کے درمیان بالکل بھی کوئی نفرت نہیں ہے، دھرم جی ان کے لیے محبت کا ذریعہ تھے۔

واضح رہے کہ  لیجنڈ اداکار دھرمیندر کا انتقال گزشتہ سال نومبر میں ہوا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button