شمالی کوریاکے رہنماکاجوہری ہتھیاروں کومضبوط بنانے کاعزم

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے ملک کے جوہری ہتھیاروں کو مضبوط بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔عوامی کوریا کی انقلابی فوج کے 90 ویں یوم تاسیس کے موقع پر Pyongyang میں فوجی پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے قومی ایٹمی صلاحیتوں کو مستحکم اور ترقی دینے کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔ پریڈ کے دوران بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں اور دوسرے ہتھیاروں کی نمائش کی گئی۔



