زارا نور عباس نے سجل علی سے دوستی ختم ہونے پر خاموشی توڑ دی

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس نے اداکارہ سجل علی سے تعلقات ختم ہونے کے معاملے پر پہلی بار کھل کر بات کی۔

حال ہی میں زارا نور نے اداکار احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں میزبان نے سوال کیا کہ سجل کیسی ہیں اور کتنے عرصے سے بات نہیں ہوئی۔ زارا نے مسکراتے ہوئے کہا، "الحمداللہ وہ اچھی ہیں اور ہم نے حال ہی میں بات کی ہے”، جس پر میزبان نے ہنستے ہوئے کہا کہ "یہ جھوٹ ہے”۔

زارا نور نے وضاحت کی کہ لوگ اکثر یہ فرض کر لیتے ہیں کہ اگر دو افراد نے ایک دوسرے کو ان فالو کیا تو وہ بات نہیں کرتے، حالانکہ حقیقت میں ایسا ضروری نہیں۔ انہوں نے کہا کہ انڈسٹری میں دوست بنانے کے اصول بہت پیچیدہ ہیں اور ہر ہاتھ ملانے والا دوست نہیں ہوتا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ان کے دوستوں کے متعدد گروپس تھے اور وہ ہر کسی کو دوست سمجھ لیتی تھیں، لیکن تجربے سے سیکھا کہ واقعی کسی کی تنبیہ اہم ہوتی ہے، جیسے کہ ان کے دوست اسد نے ہمیشہ انہیں صحیح مشورہ دیا۔

زارا نور کے اس بیان سے اداکاری کی دنیا میں دوستی، بداعتمادی اور تعلقات کے پیچیدہ پہلو اجاگر ہوئے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button