وجےاوررشمیکاکوخطرہ
شادی کیلئے بیرون ملک سے سکیورٹی خدمات حاصل کرلیں

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)بالی وڈ اداکار وجے دیوراکونڈااوراداکارہ رشمیکا مندانا نے اپنی شادی کیلئے سکیورٹی کی خدمات بیرون ملک سے حاصل کرلیں۔
وجے دیوراکونڈااوراداکارہ رشمیکا مندانا کی شادی رواں ماہ کی 26 تاریخ کو ادے پور میں ہوگی
شادی کے حوالے سے بتایا جارہا ہے کہ یہ بہت نجی تقریب ہوگی جس میں صرف جوڑے کے دوست اور قریبی رشتہ دار شامل ہوں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ادے پور میں اداکار جوڑی کی شادی ایک بڑے رقبے پر ہوگی جس کیلئے جوڑے کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظام کیے جا رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اداکار جوڑی کی جانب سے بیرون ملک سے سکیورٹی کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جو راجستھان کے مقامی سکیورٹی گارڈز کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔



