فرانس میں مظاہروں کے دوران لوٹ مار کرنے والوں کو سزا ملے گی، صدر میکرون

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک) فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ پُرامن مظاہرین اور تخریب کاری میں ملوث عناصر کے درمیان فرق کرنا ضروری ہے، تاہم لوٹ مار اور توڑ پھوڑ کرنے والوں کو قانون کے مطابق سزا کا سامنا کرنا ہوگا۔

قوم سے خطاب کرتے ہوئے صدر میکرون نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، تاہم احتجاج کے دوران پُرتشدد کارروائیوں، توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جا سکتا۔

فرانسیسی صدر نے واضح کیا کہ پُرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے، لیکن اس حق کی آڑ میں تشدد اور املاک کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ انہوں نے کہا کہ لوٹ مار میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور انہیں اپنے اقدامات کی قیمت چکانا ہوگی۔

میکرون نے مزید کہا کہ حکومت پُرامن مظاہرین اور تخریب کاری کرنے والوں کے درمیان واضح فرق کرے گی، جبکہ تشدد میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید خبریں

Back to top button