یوکرین کو درست ہتھیار مل جائیں تو وہ جنگ جیت سکتا ہے، امریکی وزیر دفاع

واشنگٹن (آن لائن) امریکی محکمہ دفاع کے سربراہ لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ اگر یوکرین کو درست ہتھیار اور آلات مل جائیں تو وہ روس کیخلاف جنگ جیت سکتا ہے۔ غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کے مطابق یوکرین سے واپس واشنگٹن پہنچنے پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ فتح کے لیے پہلا قدم یہ یقین ہوتا ہے کہ آپ جیت سکتے ہیں اور یوکرینیوں کو اس کا یقین ہے۔ انہوں نے کہا انہیں یقین ہے کہ یہ جنگ جیتی جا سکتی ہے، یوکرینیوں کو اگر درست آلات اور مدد مل جائے تو وہ یہ جنگ جیت سکتے ہیں۔

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button