راولپنڈی: علیمہ خان کے وارنٹ دوبارہ جاری، حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے) راولپنڈی میں 26 نومبر احتجاج سے متعلق تھانہ صادق آباد کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کے وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کر دیے۔
کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج سید امجد علی شاہ نے کی، دوران سماعت وکیل صفائی کی جانب سے علیمہ خان کی دو روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی تھی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ علیمہ خان بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت کے حوالے سے مصروف ہیں لہٰذا انہیں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کر دی۔



