بدین میں سندھ ترقی پسند پارٹی کا بدامنی،منشیات فروشی اور بنیادی سہولیات کے فقدان پر احتجاجی مظاہرہ

بدین( رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو/ڈاٹ/پی کے)سندھ ترقی پسند پارٹی کی جانب سے بدامنی ، منشیات فروشی ، صحت اور تعلیم سہولیات کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ  سندھ ترقی پسند پارٹی کی جانب سے ضلع بدین میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور سرعام منشیات فروشی اور منشیات کے استعمال کے خلاف، دل کی بیماریوں اور علاج کے لیے جدید ہسپتال کی تعمیر اور سندھ یونیورسٹی کے لاڑ کیمپس کو یونیورسٹی کا مکمل درجہ دلوانے کے لیے سندھ ترقی پسند پارٹی کے عہدیدران یاسر سیال، رسول بخش چانگ اور دیگر کی قیادت میں بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر عہدیدران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدین ضلع تیل اور گیس کی دولت سے مالا مال اور زرعی معشیت رکھنے کے باوجود عوام صحت اور تعلیم جیسے بنیادی حقوق اور سہولیات سے محروم ہے . جبکہ بدامنی اور منشیات فروشی عروج پر ہے ، انہوں نے سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی کے مقامی اراکین اسمبلی پر تنقيد کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ عوام کو ان کے جائز اور بنیادی حقوق کی فراہمی کی بجائے علاقے میں منشیات فروشوں کی سرپرستی کر کے نوجوانوں کی زندگیاں برباد کر رہے ہیں . انہوں نے کہا ہر ضلع میں بہترین اور جدید صحت اور تعلیم کی سہولیات کے سلسلہ میں جدید ہسپتال اور عالیٰ تعلیم کے لئے یونیورسٹی اور دیگر ادارے موجود ہیں پر افسوس حکومت کی عدم توجہ اور مقامی اراکین اسمبلی کی ناہلی اور غفلت کی وجہ سے بدین کے عوام بنیادی حقوق سے محروم ہیں

مزید خبریں

Back to top button