سجاول، دڑو میں والیشاہ شاخ کو 15 فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے گاؤں اللہ بچایو ملاح پانی کی نظر ھوگیا

سجاول(جانوڈاٹ پی کے)سجاول لے نواعی شھر دڑو میں والیشاہ شاخ کو 15 فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے گاؤں اللہ بچایو ملاح پانی کی نظر ھوگیا۔
شگاف والیشاہ اسٹاپ کے قریب پِنجاری کینال سے نکلنے والی شاخ میں پڑا، جہاں شاخ کے کنارے کمزور ہونے اور پانی کی سطح میں اضافے کے باعث یہ صورتحال پیدا ہوئی,گاؤں کے چاروں طرف پانی جمع ہونے سے رہائشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ آمدورفت بھی متاثر ہو چکی ہے۔شگاف کے باعث گاؤں کا قدیمی قبرستان بھی پانی میں ڈوب گیا، جس سے کئی قبریں مسمار ہو گئی ہیں۔مقامی افراد کے مطابق اطلاع دینے کے باوجود آبپاشی حکام کی جانب سے شگاف بند کرنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔واقعے کو 20 گھنٹے سے زائد گزر چکے ہیں مگر تاحال شگاف بند نہ ہو سکا،دوسری جانب گاؤں والوں نے بیلو روڈ پر احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر شگاف بند کر کے مزید نقصان سے بچایا جائے۔



