پاور ڈویژن نے ملک میں بجلی کی صورتحال میں بہتری کی نوید سنادی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پاور ڈویژن نے ملک میں بجلی کی صورتحال میں بہتری کی نوید سنادی، کہا کہ ڈیموں سے پانی کے اخراج میں اضافے کے باعث پن بجلی کی پیداوار میں 2300 میگاواٹ کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس بہتری سے لوڈ منیجمنٹ کا دورانیہ چھ گھنٹے سے کم ہو کر ڈھائی سے تین گھنٹے رہ گیا۔ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق گزشتہ رات ڈیموں سے پانی کا اخراج آٹھ ہزار کیوسک سے بڑھا کر 30ہزار کیوسک کر دیا گیا۔ اِس سے پن بجلی کی پیداوار 1800 میگاواٹ سے بڑھ کر 4100سو میگاواٹ تک پہنچ گئی۔ گزشتہ رات لوڈ مینجمنٹ کا دورانیہ چھ گھنٹے سے کم ہو کرڈھائی اور تین گھنٹے رہا ۔ پاور ڈویژن کے مطابق ایل این جی کی جلد دستیابی اور پن بجلی کی پیداوار بڑھنے سے لوڈ مینجمنٹ کا مسئلہ ختم ہو جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button