بیرسٹر گوہر کی بشریٰ بی بی کی رہائی کیلئے کوششیں، مذاکرات میں اہم پیش رفت

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بشریٰ بی بی کی رہائی کیلئے کوششیں شروع کر دیں اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی فیملی کو مذاکرات اور لچک کا مظاہرہ کرنے پرقائل کرلیا۔

ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر نے گزشتہ روز کوٹ لکھپت جیل میں پہلے پی ٹی آئی کے اسیر رہنماؤں اور بعد میں بانی کی بہن نورین نیازی سےملاقات کی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی فیملی جیل کے باہر متنازع گفتگو نہ کرنے پر راضی ہے۔

ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کی فیملی بھی بشریٰ بی بی سے متعلق سوشل میڈیا پیغامات جاری نہیں کرے گی۔ پارٹی بشریٰ بی بی کے ایشو کو لےکر کوئی متنازع پریس کانفرنس نہیں کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے ہفتے بیرسٹرگوہر،محموداچکزئی او ر علامہ ناصر عباس کے ساتھ بانی کی فیملی سےملاقات کریں گے ،انہیں دوبارہ اعتماد میں لیں گے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ بشری بی بی کی رہائی قانونی طریقے سے ہوگی،دعوی کیا کہ کوٹ لکھپت جیل میں اسیررہنماوں کی اپیلوں پرجلد سماعت متوقع ہے۔

مزید خبریں

Back to top button