آرمادھون نے اہلیہ سریتا کے ساتھ محبت کی دلچسپ کہانی سنا دی

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)بالی ووڈ اداکار آر مادھون نے سریتا کے ساتھ محبت کی کہانی بیان کردی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مادھون اور سریتا نے محبت کی کہانی سناتے ہوئے کہا کہ میں کولہا پور میں تھا وہ میری طالبہ ہوا کرتی تھی وہ اپنے کزن سے ملنے آئی تھی جو میری کلاس میں زیر تعلیم تھی، اس نے اپنے کزن کے اتھ میری کلاسز میں جانے کا فیصلہ کیا اور اہلیہ کو میری پڑھائی دلچسپ لگی۔
اداکار نے بتایا کہ اس وقت ڈیٹ نہیں کیا جب سریتا میری طالبہ تھیں جب انہوں نے پڑھائی مکمل کی اور بعد میں ایئر ہوسٹس بن گئیں، انہوں نے مادھون کو تھینک یو ڈنر کے لیے مدعو کیا۔
آر مادھون نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ہوٹل میں رات کھانے کے لیے گئے تھے اور تب سے ۔۔۔وہ میرا علاج کررہی ہے۔‘
اس سے قبل رنویر الہبادیہ کے پوسٹ کاسٹ کے دوران آرمادھو نے کہا تھا کہ ہم میں کسی بھی دوسرے جوڑے کی طرح جھگڑے ہوتے ہیں، ہم ایک دوسرے کا بہت زیادہ احترام کرتے ہیں، سریتا کے لیے میں صرف اسٹار یا اداکار نہیں ہوں وہ بھی برابر کی شریک ہے جو مجھ سے پیار کرتی ہے اور میرا احترام کرتی ہے۔
واضح رہے کہ آٹھ سال تک ڈیٹنگ کے بعد آر مادھون اور سریتا نے 1999 میں شادی کی، جوڑے کے ہاں پہلے بچے ویدانت کی پیدائش 2005 میں ہوئی، ان کا بیٹا فلم انڈسٹری میں قدم نہیں رکھنا چاہتا اور تیراکی میں کیریئر بنا رہا ہے اور ویدانت نے 2019 میں ایشین ایج گروپ سوئمنگ چیمپئن شپ میں بھارت کے لیے چاندی کا تمغہ بھی جیتا تھا۔



