تنوشری کے ’شیطان مرگیا‘ تبصرے پر نانا پاٹیکر کے بیٹے نے خاموشی توڑدی

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)نامور بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی موت پر اداکارہ تنوشری دتہ کی جانب سے ’شیطان مرگیا‘ کے ریمارکس پر اداکار کے بیٹے ملہار پاٹیکر نے کرارا جواب دے دیا۔

 بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نانا پاٹیکر کے بیٹے ملہار پاٹیکر نے اپنے والد کی موت کے بعد تنوشری دتہ کی جانب سے مسلسل دیے جانے والے متنازع بیانات پر خاموشی توڑ دی۔

ملہار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ان کا پورا خاندان اس وقت صدمے اور غم کی حالت میں ہے، ایسے میں کسی کی موت پر اس طرح کے توہین آمیز اور گھٹیا تبصرے کرنا ناصرف انسانیت کے خلاف ہے بلکہ انتہائی افسوسناک بھی ہے۔

بیٹے نے کہا، ’کسی کا نام لیے بغیر میں صرف اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ لوگ اُس معاملے (می ٹو) کو غیر ضروری طور پر اچھال رہے ہیں جو پہلے ہی ختم ہوچکا ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ میرے والد عدالت سے بری ہوئے، کیس ختم ہوچکا ہے، پھر بھی لوگ ایسی بات کر رہے ہیں۔

ملہار پاٹیکر نے کہا، ’ایسے لوگوں کو میں کچھ نہیں بولوں گا، جو سچ ہے وہی رہے گا، خدا ایسے لوگوں کا بھلا کرے۔‘

واضح رہے کہ نانا پاٹیکر کی موت کے بعد تنوشری دتہ نے سوشل میڈیا پر مسلسل ہنگامہ خیز پوسٹس شیئر کی تھیں، جن میں انہوں نے نانا کی موت کو اپنی زندگی کا ایک مثبت موڑ قرار دیا تھا جبکہ ایک پوجا کے دوران بھی ان کے خلاف سخت الفاظ استعمال کیے تھے۔

اس تازہ ترین بیان کے بعد بالی ووڈ کے حلقوں اور سوشل میڈیا پر ایک بار پھر پرانی می ٹو (Me Too) کی بحث چھڑ گئی، جہاں مداح اور فنکار دو حصوں میں تقسیم نظر آ رہے ہیں۔

علم میں رہے کہ 75 سالہ نامور اداکار نانا پاٹیکر 8 اکتوبر کی صبح کارڈیک اریسٹ کے باعث گوا میں چل بسے تھے۔ انہیں بےہوشی کی حالت میں اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button