مودی اب خود ہی ملک دشمن بن گئے ہیں،طلبہ رہنماؤں کی گرفتاری پر دھروو راٹھی کی تنقید

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)بھارتی یوٹیوبر دھروو راٹھی نے اسٹوڈنٹ رہنماؤں کی گرفتاری پر وزیراعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مودی اب خود ہی ملک دشمن بن گئے ہیں۔

بھارتی پولیس نے کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے صدر ابھیجیت دیپکے اور اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی صدر نیہا بورا کو حراست میں لے لیا۔

اس حوالے سے دھروو راٹھی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ ایک لڑکی کو پکڑنے کیلئے 50، 50 پولیس والے پہنچے ہیں، یہ لمحہ حیران کن ہے کہ جھنڈا لہرانے پر کس طرح ایک لڑکی کو پکڑا گیا، کس طریقے سے اسے دبوچ کر وین میں ڈالا گیا۔

دھروو راٹھی نے کہا کہ یہی معاملہ ابھیجیت دیپکے کے ساتھ پیش آیا، وہ اکیلے اپنے گھر سے باہر نکلا اسے بھی 50 سے زائد پولیس والوں نے پکڑ لیا، مجمع جمع کرنے کے نام پر۔

یوٹیوبر نے کہا کہ ’ملک میں کیا چل رہا ہے، مطلب جھنڈا لہرانا بھی جرم بن گیا ہے، نفرت میں نریندر مودی اتنے اندھے ہوگئے ہیں کہ انہیں احساس بھی نہیں ہو رہا کہ وہ ملک دشمن بن گئے ہیں، ایسی چیزیں انگریزوں کے زمانے میں ہوتی تھیں، کہ جب جھنڈا لہرانے کیلئے لوگوں کو گرفتار کرلیا جاتا تھا اور آج 2026 میں پھر سے وہی دن دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button