روس کے یوکرین پر ڈرون حملے،3 افراد ہلاک،12زخمی

لندن(جانوڈاٹ پی کے)روس کے یوکرین پر آج ہونے والے ڈرون حملوں میں 3 افراد ہلاک اور 10 لاکھ سے زائد شہری بجلی سہولت سے محروم ہوگئے۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق روس نے جمعے کے روز یوکرین کے توانائی انفرااسٹرکچر، تجارتی مراکز اور شہری تنصیبات پر ڈورن حملے کیے ہیں۔

روس کے حملوں میں 3 یوکرینی شہری جان کی بازی ہار گئے جبکہ 12 زخمی ہوئے ہیں، مرنے والوں میں 71 سالہ خاتون اور 58 سالہ مرد شامل ہیں۔

یوکرینی وزارت توانائی نے تصدیق کی کہ روس کے حملوں میں ملک بھر میں 10 لاکھ سے زائد افراد بجلی کی سہولت سے محروم ہوئے ہیں جبکہ مختلف شہروں کی اہم شاہراہوں پر مالی و تجارتی نقصان ہوا ہے۔

وزارت توانائی نےملک کے کئی شہروں میں کم از کم 24 گھنٹے کے بلیک آؤٹ کے خدشے کا اظہار کیا ہے تاہم حتمی طور پر کچھ واضح نہیں ہے۔

مزید خبریں

Back to top button