پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان پیدا ہوگیا۔آبنائے ہرمز کھلنے کے بعد عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے،جس کے اثرات پاکستان میں بھی متوقع ہیں۔ذرائع کے مطابق جنگ بندی کے بعد سے امریکی خام تیل کی قیمت میں34ڈالر55سینٹ کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے،جس کے بعد قیمت119ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر84ڈالر45سینٹ پر آ گئی ہے،یعنی مجموعی طور پر تقریباً30فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔اسی طرح برطانوی خام تیل کی قیمت میں بھی 26 ڈالر 87 سینٹ کی کمی سامنے آئی ہے، جبکہ مجموعی طور پر اس کی قیمت میں 23 فیصد تک کمی ریکارڈ کی جا چکی ہے۔



