وزیراعظم شہباز شریف کی کوششوں سے خطے میں جنگ رُک گئی،ترک صدر

استنبول(جانوڈاٹ پی کے)ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی کوششوں سے خطے میں جنگ رک گئی، اس جنگ بندی کو امن کے ایک موقع کے طورپر دیکھنا چاہیے۔

انطالیہ ڈپلومیسی فورم سے خطاب میں ترک صدر نے کہا کہ ہم خطے میں امن کی کوششیں جاری رکھیں گے، آبنائے ہرمز کو تجارتی جہازوں کو لیےمکمل کھول دینا چاہیے۔ترک صدر کا مزید کہنا تھا کہ سفارت کاری کے ذریعے کسی بھی مسئلے کا حل ممکن ہے، ترکیےعالمی رہنماؤں کے سربراہی اجلاس سمیت مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے لیے مذاکرات کی میزبانی کے لیےتیار ہے۔رجب طیب اردوان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا میں طاقت کا توازن بدل رہا ہے، غزہ میں نسل کشی ظاہرکرتی ہے کہ عالمی نظام کس کو بچانے کےلیے ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو اسرائیل کی توسیع پسندانہ پالیسیوں کےخلاف کھڑا ہونا چاہیے، اسرائیلی توسیع پسندانہ پالیسیوں کےباعث پوری دنیا عدم استحکام کاشکار ہے۔

مزید خبریں

Back to top button