ماتلی:شادی شدہ خاتون نے گھریلو ناچاقی سے دل برداشتہ ہو کراپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا

ماتلی (رپورٹ ایم آر گدی/جانو ڈاٹ پی کے): ماتلی شہر کے قریب پیر واہ کے علاقے میں اپنی والدہ کے گھر میں رہائش پذیر ایک نوجوان شادی شدہ خاتون مسمات بارتھی زوجہ تلو کولہی کی گھر کے اندر پھانسی پر لٹکی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش اپنی تحویل میں لے کر تعلقہ اسپتال ماتلی منتقل کیا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔ ورثاء کے مطابق بارتھی نے گھریلو ناچاقی سے دل برداشتہ ہو کر کمرے کی چھت میں رسی سے پھانسی لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا، جبکہ متوفیہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ گھریلو تنازع کے باعث بیٹی اور داماد ان کے ساتھ رہائش پذیر تھے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button